Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیر پگارا کو جی ڈی اے نے استعمال کیا، پریس کانفرنس پر افسوس ہوامراد علی شاہ

ایم کیو ایم کو اپنا مزاج بدلنا ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت بنانے جا رہی ہے، اسلام آباد میں گفتگو
اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 04:18pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنا مزاج تھوڑا بدلنا ہوگا، ایم کیو ایم رہنماؤں کی زبان نامناسب تھی، پیپلز پارٹی وہی فیصلہ کرے گی جو ملکی مفاد میں ہو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت بنانے جارہی ہے، یہ الیکشن آسان نہیں تھے، لوگوں کا خیال ہے کہ سندھ میں آسانی سے الیکشن ہوئے، سندھ میں ہم پانچ سال سے الیکشن کی تیاری کررہے تھے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے دور میں اور سیلاب کی صورتحال میں ہم نے کام کیا، پیپلزپارٹی مشکل کی گھڑی میں سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی رہی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ گزشتہ روز جی ڈی اے کی پریس کانفرنس پر افسوس ہوا، میرے پیرپگارا سے ذاتی تعلقات ہے، پیر پگارا کو جی ڈی اے نے استعمال کیا، پیرپگارا صاحب پوری حقیقت معلوم کرلیتے تو اچھا ہوتا، جی ڈی اے نے پیرپگاڑا سے جھوٹ بولا، پیرپگارا کو زمینی حقائق نہیں بتائے گئے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 80 فیصد سے زیادہ ووٹ لیے ہیں، 10 سیٹیں مانگنے کا آپ کا حق نہیں بنتا، ہم چاہتے ہیں سب کے ساتھ مل کر کام کریں، پیرپگارا اپنے دوست تبدیل کرلیں۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنا مزاج تھوڑا بدلنا ہوگا، ایم کیو ایم رہنماؤں کی زبان نامناسب تھی، ایم کیو ایم بلدیاتی الیکشن لڑنے پر تیار نہیں تھی، ایم کیو ایم کہتی تھی ہمارے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں، امن و امان کی خرابی قبول نہیں کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وہی فیصلہ کرے گی جو ملکی مفاد میں ہو، ہم نے بڑی مشکل سے کراچی شہر میں امن قائم کیا۔

اسلام آباد

PPP

Syed Murad Ali Shah

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

FORMER CM OF SINDH

election 2024 results