Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

الیکشن کمیشن نے این اے 70 اور پی پی 45 کے نتائج روک دیے

این اے 118 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر آر او سے جواب طلب، پی پی 71 کی انتخابی عذرداری سے متعلق فیصلہ محفوظ
شائع 13 فروری 2024 02:16pm

الیکشن کمیشن میں انتخابی شکایات سے متعلق کیسز کی سماعت کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 45 کے ریٹرنگ افسران (آر او) سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے نتائج روک دیے جبکہ این اے 118 سے متعلق عالیہ حمزہ کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر آر او سے 29 فروری تک رپورٹ طلب کرلی اور الیکشن کمیشن نے پی پی 71 کی انتخابی عذرداری سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں انتخابی شکایات سے متعلق کیسز کی سماعتیں ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اورممبر خبیرپختوانخوا اکرم اللہ نے این اے 70 اور پی پی 45 کی انتخابی عذرداریوں پر سماعت کی۔

درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ فارم 45 کے مطابق دونوں نشستوں پر آزاد امیدواروں کامیاب ہوئے اور فارم 47 ترتیب دیتے وقت ڈی پی او نے دونوں آزاد امیداواروں کو گرفتار کیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 70 اور پی پی 45 کے ریٹرنگ افسران سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے نتائج روک دیے۔

این اے 65 گجرات انتخابی عذرداری کیس میں وکیل نے مؤقف اپنایاکہ آزاد امیدوارسید وجاہت حسنین 90 ہزارکی لیڈ سے جیت چکے تھے قمر زمان کائرہ دوسری پوزیشن پر تھے لیکن تیسری پوزیشن پر موجود ن لیگ کے نصیرعباس کو کامیاب قراردیا گیا، کل ووٹ اور مسترد ووٹ کے اعداد و شمار بھی غلط ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 20 فروری کو ریٹرننگ آفیسر (آر او) سے رپورٹ طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن میں این اے 118 سے متعلق عالیہ حمزہ کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت ہوئی جبکہ کمیشن نے آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29 فروری تک ملتوی کردی۔

پی پی 71 سرگودھا کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت میں وکیل نعیم حیدرپنجھوتہ نے کہا کہ حلقے میں دوبارہ ٹھپے لگا کر ووٹ ضائع کیے گئے، دوبارہ گنتی کی درخواست کا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا امیدواروں کی موجودگی میں گنتی کا قانون ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 71 کی انتخابی عذردری سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

ECP Hold Results