Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: آزاد امیدوار چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ درج

مقدمے میں چوہدری تنویر، چوہدری چنگیز، چوہدری دانیال، چوہدری اسامہ اور لقمان کامل کو نامزد
شائع 13 فروری 2024 02:08pm

راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 اور پی پی 19 کے آزاد امیدوار اور سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں چوہدری تنویر، چوہدری چنگیز، چوہدری دانیال، چوہدری اسامہ اور لقمان کامل کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ چوہدری ندیم اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 2 نامعلوم افراد نے چوہدری عدنان کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کا واقعہ جناح پارک کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان سڑک کے دوسری طرف کھڑی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ چوہدری عدنان کی چوہدری چنگیز، چوہدری تنویر اور ان کے بیٹوں سے رنجش تھی، لقمان کامل سے زمین کے خرید و فروخت کے مقدمات چل رہے ہیں، چوہدری عدنان بتایا کرتے تھے ان افراد سے جان کا خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے تھے۔

چوہدری عدنان 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے ، انہوں نے سانحہ 9 مئی کے بعد آزاد حیثیت اختیار کر رکھی تھی۔

rawalpindi

اسلام آباد

Murder

Target Killing

independent candidate

Chaudhry Adnan