Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے سدا بہار فٹنس کا راز بتادیا

' اگر آپ آسمان کو چھونا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے پاؤں زمین پر رکھنا ہوں گے۔'
شائع 13 فروری 2024 10:34am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شو بزانڈسٹری میں جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کا شمار سدا بہاراداکاروں میں ہوتا ہے جو لاجواب اداکاری کے ساتھ ساتھ قابل رشک صحت اور فٹنس کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں نجی چینل پرایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران دونوں نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کامیاب کیرئیر سے متعلق مفید معلو مات شیئر کیں ۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ،“میرا یقین ہے کہ آپ کی فٹنس آپ کے ہاتھوں میں ہے اور آپ کو اس کے لیے بہت سی قربانیاں دینی پڑ تی ہیں۔ ہمیں اپنی سوچ کو اچھا رکھنا ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں بھی بہت احتیاط کرنا ضروری ہے۔’

اداکار کا کہنا تھا کہ میں ناشتے سے لے کر ڈنر تک اپنی کیلوریزجمع کرتا رہتا ہوں ۔ میں لنچ نہیں کرتا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ مجھے رات کے کھانے سے پہلے کُھل کر بھوک لگے“

دوسری جانب بہروز سبزواری نےبھی ہر چیز کھانے کا مشورہ دیا لیکن کم مقدار میں۔

جاوید شیخ نے یہ بھی بتایا لکہ وہ سب کچھ کھاتے ہیں جس میں پائے اور دوسرے دیسی اور روایتی کھانے بھی شامل ہیں۔

کامیابی کے راز بتاتے ہوئے جاوید شییخ نے کہا کہ، نوجوانوں کو ہمیشہ جھک کر رہنا سیکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر ایک سے ایک ہی بات کہتا ہوں کہ اگر آپ آسمان کو چھونا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے پاؤں زمین پر رکھنا ہوں گے۔ میری نوجوانوں کو یہ ٹپ ہے کہ وہ تین P پر عملدرآمد کریں۔ PASSION, PATIENCEاور PUNCTUALITY’

جاوید شیخ اور بہروز سبز واری شوبز کے وہ جانے پہچانے ستارے ہیں جنہوں نے بے پناہ کامیابی اور شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کئی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

جاوید شیخ اور بہروز سبز واری آپس میں گہرے دوست بھی ہیں اور یہ دوستی اس وقت زیادہ مضبوط ہو گئی جب بہروز سبزواری نے جاوید شیخ کی بہن سفینہ سے شادی کی۔

Behroze Sabzwari

Javed Sheikh

fitness

successful career