Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے 15 فروری کو جواب طلب کرلیا
شائع 13 فروری 2024 09:34am

لاہور ہائیکورٹ نے سینئر اینکر اور صحافی عمران ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان نے عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔

عمران ریاض خان نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اطلاعات ہیں عمران ریاض خان کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، اب عمران ریاض کا نام ای سی ایل یا پی سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عمران ریاض کے اوپر کوئی ایف آئی آر نہیں، ای سی ایل یا پی سی ایل میں نام ڈالنا آئین کی خلاف ورزی ہے، مزکورہ عمل آئین کے آرٹیکل 15 اور 16 کے خلاف ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر نام پی ان آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے تو دوسری لسٹوں میں شامل کرنے سے روکا جائے۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 فروری کو جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں

صحافی عمران ریاض کا پاکستان زندہ باد کا نعرہ، سافٹ ویئر اپڈیٹ کا سوال

رہائی کے بعد کچھ لوگ تماشا دیکھنے، کچھ مخبری کرنے آئے، عمران ریاض

عدالت کا صحافی عمران خان کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو آخری موقع

Lahore High Court

Journalists

imran riaz khan

Imran Riaz

justice shujat ali khan

news anchor

Exit Control List (ECL)