مریم نواز، خواجہ آصف سمیت الیکشن جیتنے والے 18 امیدواروں کیخلاف درخواستیں خارج
لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان، مریم نواز، عطا تارڑ، عون چوہدری اور خواجہ آصف سمیت عام انتخابات میں فاتح قرار دیے گئے 18 امیدواروں کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔
عام انتخابات کے نتائج کے خلاف درخواستوں پر ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سنا دئیے۔
عدالت نے 18حلقوں کےانتخابی نتائج کےخلاف درخواستیں خارج کردیں۔
عدالت عالیہ کی جانب سے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
جن 18 امیدواروں کے خلاف درخواستیں خارج ہوئیں ان میں مریم نواز، سیف الملوک کھوکھر ، عطا تارڑ ، علیم خان، شاہد عثمان، ملک شاکر بشیر اعوان، عون چوہدری، خواجہ آصف، عرفان شفیع کھوکھر، ملک خالد کھوکھر، فیصل اکرام، رانا عبد الستار ، میاں ہارون اکبر، چوہدری محمد منشا اور دیگر شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.