Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

لاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ترجمان پاک فوج
شائع 12 فروری 2024 07:47pm

سکیورٹی فورسز نے مردان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک کردیے، مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیزمواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع مردان میں آپریشن کیا۔

دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور اس دوران دو دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کوسراہا اور دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا گیا۔

ISPR

Mardan

security forces operation