Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

نامعلوم افراد نے جھنڈا چیچی کے قریب چوہدری عدنان پر فائرنگ کی۔
اپ ڈیٹ 12 فروری 2024 09:08pm

راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 اور پی پی 19 کے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں زخؐی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔

نامعلوم افراد نے جھنڈا چیچی کے قریب چوہدری عدنان پر فائرنگ کی۔

چوہدری عدنان کو قاتلانہ حملے کے بعد شدید زخمی ھالت میں بے نظیر بھٹو اسپتال پہنچایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

چوہدری عدنان 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے ، انہوں نے سانحہ 9 مئی کے بعد آزاد حیثیت اختیار کر رکھی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق چوہدری عدنان کو چہرے، سینے اور کمر میں گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوئے، جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوا۔

پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

rawalpindi

Murder

Target Killing

independent candidate

Chaudhry Adnan