Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کے حلقے میں آر او کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج

اس حلقے سے نواز شریف کو شکست ہوئی تھی، انکی درخواست پر نتائج روک دیے گئے ہیں
اپ ڈیٹ 12 فروری 2024 09:11pm

مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او) کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حلقہ این اے 15 پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادہ گستاسپ خان کے درمیان مقابلہ تھا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15پر اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کو حبس بے جا میں رکھنے اور کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر سٹی تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کی مدعیت میں زیر دفعہ 353، 186، 342 کے تحت تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں ڈی سی مانسہرہ نے موقف اختیار کیا کہ یہاں پر اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اشتیاق پر نامعلوم افراد نے تشدد کیا کارسرکار میں مداخلت کی اور حبس بے جا میں رکھا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے ابتدائی نتائج میں بتایا گیا تھا کہ شہزادہ گستاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ میاں نواز شریف 80 ہزار ووٹس حاصل لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

نواز شریف نے مخالف امیدوار کی کامیابی کا چلینج کیا تھا جس پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اس حلقے کے نتائج روکنے کا حکم دیا تھا۔

کیپٹین رصفدراعوان کے مطابق تورغر کے 125پولنگ اسٹیشن پر فارم 45نہیں ملا ، الیکشن کمیشن میں رٹ دائر ہونے کے بعد اس حلقہ پرنتائج ابھی تک روک رکھے ہیں۔

FIR

Mansehra

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

assistant returning officer