Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور پولیس کا عمران خان کو 9 مئی کے 7 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی گرفتاری کے لیے جے آئی ٹی جلد عدالت سے رجوع کرے گی، ذرائع
شائع 12 فروری 2024 01:13pm

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کو 9 مئی کے 7 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 7 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لیے جے آئی ٹی جلد عدالت سے رجوع کرے گی۔

اس سےقبل انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔

جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کیس میں نامزدملزمان عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے بارہ, بارہ مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں۔

pti

imran khan

JIT

lahore police

Imran Khan Arrest

MAY 9 RIOTS

9 May Cases