Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ 2 روز سے بند، وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر آن لائن کازلسٹ اور کیسوں کی تفصیلات اپلوڈ ہوتی ہیں
شائع 12 فروری 2024 10:59am

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند گزشتہ 2 روز سے بند ہونے کے باعث وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر آن لائن کازلسٹ اور کیسوں کی تفصیلات اپلوڈ ہوتی ہیں تاہم گزشتہ 2 روز سے ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند ہے۔

ویب سائٹ پر کیسوں کے مختصر اور تفصیلی فیصلوں سے آگاہی ملتی ہے اور دائر درخواستوں پر اعتراضات اور مقرر ہونے کی تفصیل موجود ہوتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند ہونے کے باعث دور سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ سائلین اور وکلا کو کیسز کے بارے میں معلومات نہیں مل پا رہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ سرور کی مینٹیننس پر کام جاری ہے، گزشتہ روز سرور کی مینٹیننس شروع کی گئی، آج سرور کا کام مکمل ہونے پر ویب سائٹ کھل جائے گی۔

Islamabad High Court

IHC website