Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے نو منتخب آزاد اراکین سے حلف نامے لینا شروع کر دیے

این اے 38 کرک سے نو منتخب ایم این اے شاہد خٹک کا حلف نامہ بھی سامنے آگیا
اپ ڈیٹ 12 فروری 2024 11:12am
شاہد خٹک۔۔۔۔فوٹو فائل
شاہد خٹک۔۔۔۔فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد امیدواروں کو متحد رکھنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی، کامیاب امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شاہد خٹک کا حلف نامہ بھی سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے نو منتخب آزاد امیدواروں کو متحد رکھنے کے لیے سب سے بیان حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے پیش نظر این اے 38 کرک سے نو منتخب ایم این اے شاہد خٹک نے حلف نامہ پارٹی کو پیش کردیا۔

شاہد خٹک نے حلف نامے میں لکھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کسی پارٹی کو جوائن نہیں کروں گا بلکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق پارٹی جوائن کروں گا اور عمران خان ساتھ ہمیشہ وفادار رہوں گا۔

اس سے قبل گزشتہ روز این اے 121 لاہور سے کامیاب نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری وسیم قادر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے تھے۔

وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

pti

peshawar

Shahid Khattak

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

PTI Independent Candidates

oath