Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں الیکشن کے دوران بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری

07 فروری سے 11 فروری تک 2627 افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے
اپ ڈیٹ 12 فروری 2024 10:08am

پاکستان میں انتخابات 2024 کے دوران بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 07 سے 11 فروری تک مزید 2 ہزار 627 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 973 مرد، 643 خواتین اور 1011 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لئے 112 گاڑیوں میں 183 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 فروری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 86 ہزار 959 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

اسلام آباد

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

AFGHAN REFUGESS