Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے، بانی پی ٹی آئی کو ملکی حالات کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے، کائرہ

پی ٹی آئی کو سیاسی مخالفین سے بھی ہاتھ ملانا پڑے گا، رہنما ایم کیو ایم امین الحق
شائع 11 فروری 2024 10:21pm
Big surprise from Imran Khan - PTI won 170 seats - Election result - Rubaroo - Aaj News

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے، بانی پی ٹی آئی کو بھی ملکی حالات کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے، انھیں کھلے ذہن کے ساتھ چلنا ہوگا، اور سیاسی مخالفین سے بھی ہاتھ ملانا پڑے گا۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس وقت حکومت بنانا ہی مقصد نہیں ہونا چاہیے، ملک میں استحکام لانا سب کا مقصد ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پیر کو ہماری سی ای سی میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے، ابھی رابطوں کے حوالے سے تصدیق نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ابھی سیاسی تدبر کی ضرورت ہے لیکن اس وقت تدبر کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا، عوام کا جمہوری عمل پر اعتبار نہ ہو تو استحکام کیسے آئے گا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تمام 54 نشستیں اپنی ہیں، اگرکوئی جماعت اتحاد نہیں کرتی تو مزید بحران پیدا ہوگا، آنے والے دنوں میں معاشی حالات بہت مشکل ہیں، صرف پیپلزپارٹی ہی مشکل حالات کا سامنا کرسکتی ہے۔

’پی ٹی آئی کو سیاسی لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے‘

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں بات چیت کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے، انھیں کھلے ذہن کے ساتھ چلنا ہوگا، اور سیاسی مخالفین سے بھی ہاتھ ملانا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم کی جائے، عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہونے چاہئیں، ہم پیپلزپارٹی کے سامنے بھی معاملہ رکھیں گے، پیپلزپارٹی کو وسیع القبی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد ن لیگ سے پہلی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی، ایم کیو ایم پہلے بھی ن لیگ سے ملاقات کرچکی ہے۔

امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم کے دروازے سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں، الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، ہمیں کراچی سے 18 نشستوں کی توقع تھی لیکن ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی کی کامیابی پر سڑکوں پر نہیں آئی۔

انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ تلخیاں پیدا نہ کریں، ہمارے بھی تحفظات ہیں، ہم بات آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔

اسحاق خاکوانی

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما اسحاق خاکوانی نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کا حکم دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے، احتجاج، جلسے، جلوسوں کے سلسلے بند ہونا چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ جن کو اعتراض ہے وہ الیکشن کمیشن میں درخواست دیں، لوگ اپنے مقصد کیلئے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، سربراہ آئی پی پی جہانگیرخان ترین نے بھی اپنی شکست کو تسلیم کرلیا ہے۔

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results