Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف اور بلاول، کون ہوگا وزیراعظم اور کون بنے گا صدر؟

سیاسی جوڑ توڑ اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری
شائع 11 فروری 2024 07:59pm

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حکومت سازی کیلئے ملاقاتوں اور مذاکرات کے دور جاری ہیں، جن میں اس بات پر متفق ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم کون ہوگا اور صدر مملکت کس کو بنایا جائے گا۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات کا ایک راؤنڈ ہوچکا ہے، جبکہ دیگر ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، ن لیگ ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں سے بھی رابطے کر رہی ہے۔

حکومت کا حصہ بننے کیلئے آزاد امیدواروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کون ہوگا؟ پی ٹی آئی کے کئی امیدوار سامنے آ گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں ہونے والی بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے پر مذاکرات جاری ہیں، جبکہ نواز شریف کو صدرِ مملکت بنائے جانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوسف گیلانی کو اسپیکر قومی اسمبلی بنایا جاسکتا ہے۔

حکومت سازی کے اس فارمولے پر مذاکرات تاحال جاری ہیں۔

Nawaz Sharif

Bilawal Bhutto Zardari

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Nawaz Sharif Asif Zardari Meeting