Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل نشستوں پر 11 خواتین نے بھی عام انتخابات کا معرکہ جیت لیا

111 پارٹیوں نے الیکشن میں قومی اسبملی کی جنرل سیٹوں پر 280 خواتین کو ٹکٹ جاری کئے تھے
شائع 11 فروری 2024 07:26pm
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

آٹھ فروری کو منعقدہ عام انتخابات میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی 11 خواتین بھی قومی اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار این اے 30 پشاور سے 78971 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں۔

اسی طرح حافظ آباد این اے 67 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ازاد امیدوار انیقہ مہدی نے 208943 ووٹ لیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سائزہ تارڈ کو شکست دی ہے۔

این اے 73 سیالکوٹ سے مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر نوشین افتخار 112143 ووٹ لے کر دوبارہ ایم این اے منتخب ہوئی ہیں۔

این اے 112 ننکانہ صاحب سے شذرہ منصب 105646 ووٹ لے کر سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو ہرا کر قومی اسمبلی کا الیکشن جیت گئی ہیں۔

مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز این اے 119 سے 83885 ووٹ لے کر پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتی ہیں۔

این اے 156 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ 119820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔

اس طرح این اے 158 سے مسلم لیگ نواز کی تہمینہ دولتانہ 111196 ووٹ لے کر دوبارہ ایم این اے کی سیٹ پر کامیاب ہوئی ہیں۔

این اے 185 ڈی جی خان سے زرتاج گل 94881 ووٹ لے کر دوبارہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔

این اے 202 خیر پور سے پاکستان پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ نے 146083 ووٹ لیے، این اے 209 سے شازیہ مری نے 156002 ووٹ لیے اور این اے 232 کراچی سے ایم کیو یم کی آسیہ اسحاق 74672 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ 111 پارٹیوں نے الیکشن میں قومی اسبملی کی جنرل سیٹوں پر 280 خواتین کو ٹکٹ جاری کئے تھے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Women winners of election 2024