Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری ن لیگ میں شامل

وسیم قادر نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 121 لاہور سے کامیابی حاصل کی
اپ ڈیٹ 11 فروری 2024 11:42pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری وسیم قادر، مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ انھوں نے نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 121 لاہور سے کامیابی حاصل کی۔

لاہور سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مریم نواز سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر بھی موجود تھے۔

وسیم قادر نے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :

بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

آزاد امیدواروں کے ایم کیو ایم سے رابطے، ن لیگی قیادت سے حکومت سازی پر بات نہیں ہوئی، خالد مقبول

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ الیکشن 2024 میں این اے 121 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر نے ن لیگ کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کو شکست دی۔

مسرت جمشید چیمہ کا رد عمل

آج نیوز کے ”پروگرام دس“ میں مسرت جمشید چیمہ نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری وسیم وقار کے ن لیگ میں شامل ہونے پر ردعمل دیا۔

انھوں نے کہا کہ وسیم قادر کبھی بھی پی ٹی آئی کے وفادار نہیں تھے، پارٹی پر مشکل وقت آیا تو انہیں جنرل سیکرٹری بنایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر پر کبھی بھی چھاپہ نہیں مارا گیا، یہ 9 مئی کے بعد حادثاتی طور پر جنرل سیکریٹری بنے۔

pti

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results