Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم اب اسٹبلشمنٹ کے ساتھ مزید ایک قدم بھی چلنے کیلئے تیار نہیں، ایمل ولی خان

قوم پرست رہنماؤں کو باہر کرنے کا ردعمل تاریخ ساز ثابت ہوگا، صوبائی صدر اے این پی
اپ ڈیٹ 11 فروری 2024 10:50pm
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں، عوام نیشنل پارٹی تمام حلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ 8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھے، ہمارے کئی ساتھیوں کو زخمی کیا گیا، ایسے لوگوں کو اسمبلی میں پہنچایا گیا جو خود چل بھی نہیں سکتے۔

انھوں نے کہا کہ کٹ پتلی اسمبلی کے ذریعے اٹھار ہویں ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم پرست رہنماؤں کو باہر کرنے کا ردعمل تاریخ ساز ثابت ہوگا، ہمیں اپنی قوم کی ترجمانی کے لیے کسی پارلیمان کی ضرورت نہیں ہے۔

ایمل ولی نے کہا کہ ہمیں ریاست کے مخالف نہ بنایا جائے، ’ہوسکتا ہے کہ مجھے ریاست دشمن قرار دے دیا جائے‘۔

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results