Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمت ہے تو منہ پر بات کرو، ٹرمپ کو نکی ہیلی کا چیلنج

شوہر کا تمسخر اڑائے جانے پر سابق صدر کو متوقع صدارتی امیدوار کا منہ توڑ جواب
شائع 11 فروری 2024 11:49am

امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شریک نکی ہیلی نے سابق صدر اور اپنے سب سے بڑے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کیا ہے کہ ہمت ہے تو سامنے آکر بات کرو۔

سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریر میں یہ سوال اٹھایا ہے کہ نکی ہیلی کی انتخابی مہم میں ان کے شوہر کیوں شریک نہیں۔

نکی ہیلی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ پیٹھ پیچھے باتیں بگھارنے کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ سامنے آئیں اور جو کہنا ہے منہ پر کہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے کسی بھی موضوع پر کہیں بھی مباحثے کے لیے تیار ہوں۔

نکی ہیلی نے کہا کہ میرے شوہر مائیکل اس وقت قوم کی خدمت پر مامور ہیں مگر ڈونلڈ ٹرمپ کو معلوم نہیں کیونکہ انہیں پتا نہیں قومی خدمت کیا ہوتی ہے۔ اگر کچھ کہنا ہے کہ کسی فورم پر مجھ سے آنکھیں ملاکر بات کرلی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر فوج سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ سابق فوجی کا تمسخر اڑانے والے کا امریکی صدر بننا تو دور کی بات ہے، اسے تو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا بھی روکا جاسکتا ہے۔

جنوبی کیرولائنا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کے شوہر کے بارے میں پوچھا کہ وہ کہاں ہے۔ ان کا کہنا ہے میں جانتا تھا کہ وہ ایک دن کنارہ کر ہی لے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

بھارتی قیادت کو امریکا کی قائدانہ اہلیت پر بھروسا نہیں، نکی ہیلی کا دعویٰ

افغان قیادت چاہتی ہے کہ عالمی برادری پاکستان پر دباؤ بڑھائے،نکی ہیلی

نکی ہیلی نے ووٹرز سے کہا ہے کہ کسی ایسے شخص کو کمانڈر انچیف منتخب نہ کریں جو فوجیوں کا اور ان کی خدمات کا تمسخر اڑاتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگلا صدارتی انتخاب وطن کی روح کے انتخاب کا معاملہ ہے۔

Donald Trump

allegations

Election rally

NIKKI HALEY