Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کالج اور یونیورسٹی کی ڈگری کا اب کچھ خاص فائدہ نہیں ؟

دنیا بھر میں نئی نسل کامیاب عملی زندگی کیلئے غیر روایتی یا پیشہ ورانہ تعلیم کو ترجیح دے رہی ہے
شائع 11 فروری 2024 09:35am

دنیا بھر میں یہ تصور تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے کہ اب کالج میں ڈگری کی سطح پر تعلیم پانے کا کچھ خاص فائدہ نہیں۔

دی ڈیلی ڈائجسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بزنس انسائیڈر کے ایک سروے کے مطابق ترقی پذیر اور پس ماندہ ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ دنیا کی نئی نسل بھی کالج کی سطح پر ڈگری کی تعلیم کو زیادہ سودمند تصور نہیں کرتی۔

ہر قسم اور ہر سطح کے معاشروں میں بیشتر لڑکوں اور لڑکیوں کا خیال ہے کہ یہ محض پیسے کا ضیاع ہے۔ واضح اکثریت محسوس کرتی ہے کہ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر دی جانے والی تعلیم انہیں عملی زندگی کے لیے بہتر طور پر تیار نہیں کرتی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کالج اور جامعہ کی سطح پر تعلیم پانے کی اہمیت میں کمی واقع ہونے کا بنیادی سبب یہ ہے کہ دنیا بھر میں تکنیکی تربیت کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ کالج یا جامعہ کی سطح تک تعلیم پانے والے کسی بڑی جاب کے لیے تو ذہن بناسکتے ہیں مگر عمومی سی جاب کے لیے انہیں موزوں تصور نہیں کیا جاتا۔

تعلیمی اور پیشہ ورانہ امور پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں باشعور معاشرے بچوں کو عملی زندگی کے لیے تیار کرنے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ اب تعلیم کی اہمیت اس کی تجارتی اہمیت سے جڑی ہوئی ہے۔

اب کسی بھی شعبے کی تعلیم محض اپنی دلی تسکین کے لیے حاصل نہیں کی جاتی بلکہ نوجوان یہ دیکھتے ہیں کہ اس تعلیم سے ان کریئر کو حد تک تقویت ملے گی یا وہ کتنا زیادہ کمانے کے قابل ہوسکیں گے۔

college

DEGREE EDUCATION

PRACTICAL VALUE

OFFBEAT APPROACH