Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’انتخابی نتائج میں تاخیر کی اندرونی وجوہات‘، شہزاد رائے کا 16 سال پرانا گانا دوبارہ وائرل

'بدقسمتی سے یہ گانا آج کے حالات کی عکاسی کررہا ہے'
شائع 10 فروری 2024 10:45pm

پاکستانی گلوکار شہزاد رائے اور اداکارہ سجل علی نے آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کے حتمی نتائج میں تاخیر کے حوالے سے ایک طنزیہ پوسٹس شئری کی ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

شہزاد رائے نے ایک پوسٹ میں اپنا پرانا گانا ”لگا رہ“ کا ایک حصہ شئیر کیا اور اس کے ساتھ لکھا، ’انتخابی نتیجے کی تاخیر کی اندرونی وجوہات‘۔

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’انتخابات کے نتائج کو دیر کرنے کی تکنیکی بحث شاید آپ جیت جائیں لیکن دل نہیں جیت سکیں گے‘۔

شہزاد رائے کے سال 2008 میں ریلیز ہونے والے گانے ”لگا رہ“ کو سجل نے بھی شئیر کیا اور اس کے ساتھ لکھا کہ ’بدقسمتی سے یہ گانا آج کے حالات کی عکاسی کررہا ہے۔‘

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہزاد رائے کے اس گانے کو حیرت انگیز طور پر موجودہ حالات کے مشابہہ قرار دیا۔

Shehzad Roy

election results

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Pakistan Elections 2024

Sajjal Aly

Laga Reh