Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابی نتائج میں اچانک تبدیلی کردی گئی، عابد زبیری کا دعویٰ

آزاد امیدواروں کو3 دن میں کسی کے ساتھ شامل ہونا ہے، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
شائع 10 فروری 2024 09:52pm
What will happen to minority and women’s seats?| Election result | Aaj News

سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابی نتائج میں اچانک تبدیلی کردی گئی۔

آج نیوز کی الیکشن نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے عابد زبیری نے کہا کہ انتخابی نتائج اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانت میں کوئی کنکشن نہیں، سابق وزیر اعظم کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں نکلا، بانی پی ٹی آئی کو حال ہی میں 3 سزائیں ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، آزاد امیدار اصل میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں، صرف انتخابی نشان لیا گیا لیکن پی ٹی آئی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار ایک سیاسی جماعت کے ممبران ہیں، انتخابی نشان لینے سے پارٹی ممبر شپ ختم نہیں ہوئی، آزاد امیدواروں کو3 دن میں کسی کے ساتھ شامل ہونا ہے، اگر شامل نہیں ہوئے تو نشستوں سے خارج ہوجائیں گے۔

حسن رضا پاشا

ماہر قانون حسن رضا پاشا نے آج نیوز کی الیکشن نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کو مبار کباد دیتا ہوں، تمام تر حالات کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، انتخابی نشان نہ ملنے کے باوجود الیکشن میں موجود رہے۔

حسن رضا پاشا نے مزید کہا کہ آزادامیدوار کو کسی نہ کسی پارٹی میں جانا ہوگا، آزاد امیداروں کو جلد از جلد کوئی فیصلہ کرلینا چاہئے، بلاول نے دعویٰ کیا تھا کہ آزاد امیدواروں سے رابطے میں ہیں۔

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Pakistan Elections 2024