Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بننے جارہی ہیں؟ زرداری شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

دونوں جماعتیں مشاورت کے بعد بات چیت کو آگے بڑھائیں گی
شائع 10 فروری 2024 07:46pm
Who will become the Chief Minister of Punjab?| Election result | Aaj News

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور صدر ن لیگ شہبازشریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات گزشتہ رات ہوئی اور دونوں جماعتوں نے الیکشن مہم کے دوران کی جانے والی تنقید پر گلے شکوے کیے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ صدر ن لیگ نے شکوہ کیا کہ انتخابی مہم میں پیپلزپارٹی کی قیادت نے بےجا تنقید کی۔

جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ الیکشن کا حصہ تھا اس کو ختم کیا جائے، میاں صاحب آپ بھی تو جلسوں میں پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے رہے، اب ہمیں حکومت سازی کیلئے معاملات کو طے کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز دی اور ساتھ ہی کہا کہ جمہوریت میں استحکام کیلئے مل کر فارمولا طے کرنا ہوگا، ہم اپنی جماعت سے مشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں :

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مشترکہ حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا

بھارتی میڈیا نے حکومت سازی کیلئے ’نواز زرداری ملاقات‘ کا دعویٰ کردیا

ملاقات سے متعلق ذرائع نے مزید بتایا کہ شہبازشریف نے نوازشریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ دونوں جماعتیں مشاورت کے بعد بات چیت کو آگے بڑھائیں گی۔

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

Maryam Nawaz

election results

Bilawal Bhutto Zardari

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024