Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پاکستان میں نئی حکومت کو آئی ایم ایف کی لازمی ضرورت رہے گی‘، بلوم برگ رپورٹ

پاکستان میں شرح سود آئندہ 9 سے 12 ماہ میں کم ہوسکتی ہے، روچیر دیسائی
شائع 10 فروری 2024 06:59pm

عالمی مالیاتی بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مں اکثریتی حکومت بنے یا اتحادی، اُسے آئی ایم ایف کے نئے بیل آؤٹ پروگرام کی ضرورت لازمی پڑے گی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایشیا فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ مینیجر روچیر دیسائی نے کہا کہ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی پاکستانی حکومت کو آئندہ چھ ماہ میں کئی بڑی ادائیگیاں کرنی ہیں، جس کے لیے اسے طویل عرصے پر مشتمل بڑا قرض پروگرام درکار ہوگا۔

انتخابات سے ایک روز قبل نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا گیا

روچیر دیسائی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چاہے اکثریتی ہو یا اتحادی، اُسے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا کیوںکہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتِ حال غیریقینی اور غیرمستحکم ہے۔

فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ مینیجر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں شرح سود آئندہ 9 سے 12 ماہ میں کم ہوسکتی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حصص قیمتوں میں سیاسی، اقتصادی خدشات شامل ہونے کے سبب عالمی مالیاتی بحران سے بہت سستا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ اس وقت پاکستانی مارکیٹ کا آمدنی تناسب اور قیمت کم ترین سطح پر ہے۔

IMF PAKISTAN

bloomberg

Ruchir Desai

Bailout Program