Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: ایم کیو ایم کا یوم تشکر منانے کا اعلان، جماعت اسلامی سراپا احتجاج

جماعت اسلامی کا انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سندھ کے باہر احتجاج
شائع 10 فروری 2024 07:03pm

عام انتخابات میں کراچی سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے کل یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے تو دوسری جانب جماعت اسلامی نے انتخابی نتائج کو مسترد کرکے احتجاج شروع کردیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو کراچی کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، جس کے باعث کل بروز اتوار یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ترجمان نے مزید کہ کہ ایم کیوایم پاکستان کا جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جلسہ ہوگا۔ عوام سے یوم تشکر کی تقریب میں شرکت کی اپیل ہے۔

دوسری طرف جماعت اسلامی نے کراچی میں انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاج شروع کردیا۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنان نے الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں :

جعلی مینڈیٹ کا غبارہ پھٹ جائے گا، قانونی جنگ لڑیں گے، حافظ نعیم

پی ٹی آئی تنہا وفاق میں حکومت نہیں بنا سکتی، ن لیگ سے مذاکرات ناممکن ہیں، علی ظفر

مظاہرین سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کارکنان کا لہور گرمایا اور 8 فروری کو ملکی تاریخ کا بدترین دن قرار دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Jamat e Islami

MQM Pakistan

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results