Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ یا کسی اور جماعت کے ساتھ حکومت سازی ؟ پیپلزپارٹی سی ای سی کا اہم اجلاس

پی پی کا ابھی تک ن لیگ یا پی ٹی آئی سے باضابطہ رابطہ نہیں ہوا، چیئرمین پیپلزپارٹی
اپ ڈیٹ 10 فروری 2024 06:35pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور میں ہورہا ہے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق، بلوچستان اور پنجاب میں پی پی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، پی پی کا ابھی تک ن لیگ یا پی ٹی آئی کسی سے باضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ممبران سے مشاورت کرکے ن لیگ یا کسی اور جماعت کے ساتھ حکومت سازی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ شیری رحمان نے سی ای سی کے سامنے این اے 127 کی رپورٹ رکھی جب کہ حسن مرتضیٰ نے الیکشن کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کے فیصلے سمیت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں پنجاب کی صورت حال پر بھی مشاورت متوقع ہے۔

پی پی کا ابھی تک ن لیگ یا پی ٹی آئی سے باضابطہ رابطہ نہیں ہوا، چیئرمین پیپلزپارٹی

موجودہ عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام میں گئے اور بتایا کہ نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے ایسی حکومت بنےجس سے سیاسی استحکام آئے۔

حکومت سازی سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ابھی تک مکمل انتخابی نتائج سامنے نہیں آئے، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون کہاں حکومت بنارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے مفاد میں یہ ہے کہ سیاسی استحکام لانےکی کوشش کریں، الیکشن تو ہوگیا اب عوام کیلئےمثبت تبدیلی لانا ہوگی۔

الیکشن سے قبل عوام سے کیے گئے وعدوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اکیلا حکومت نہیں بناسکوں گا تو اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد نہیں کرسکتا، سی ای سی کی میٹنگ بلا کر ملک کے مفاد میں فیصلہ کریں گے۔

بلاول نے مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام جتنا کم ہوگا اتنا ہی عوام کیلئے ڈیلیور کرسکیں گے، بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے مفاہمت کا راستہ اپنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کامیاب منصوبے سندھ میں کیے وہ بلوچستان میں شروع کریں گے، 6 ماہ کے اندر بلوچستان مین این آئی سی وی ڈی جیسا اسپتال بناؤںگا۔

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results