Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف ہی وزارت عظمیٰ کے امیداوار، پی پی سے ملکر حکومت بنا سکتے ہیں، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے خواہش مند آزاد امیدوار جلد ہمیں جوائن کریں گے، رہنما ن لیگ
شائع 10 فروری 2024 04:46pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی وزارت عظمیٰ کے امیداوار ہیں، پی پی سے ملکر حکومت بنا سکتے ہیں۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ قوم نے مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ مینڈیٹ دیا، یہ تاثر غلط ہے کہ تمام آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 15 آزاد امیدوار وہ ہیں جو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے خواہش مند تھے، یہ آزاد امیدوار مسلم لیگ ن کو بہت جلد جوائن کریں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی پارٹی ہے، مسلم لیگ ن کے پاس حق ہے وہ مرکز میں حکومت بنائے، پارٹی ممبران کا یہی ماننا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مشترکہ حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا

بھارتی میڈیا نے حکومت سازی کیلئے ’نواز زرداری ملاقات‘ کا دعویٰ کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاسی قیمت ادا کی، سیاسی قیمت کی وجہ سے بعض نشستیں ہم نہیں جیت سکے۔

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results