Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حق دو تحریک کو دھچکا، گوادر کی نشست پیپلز پارٹی لے گئی

ابتداء میں حق دو تحریک کی برتری کی اطلاعا ت تھیں
شائع 10 فروری 2024 01:56pm

گوادر میں چلنے والی ’حق دو تحریک‘ کو قومی اسمبلی کے انتخابات میں دھچکا پہنچا ہے۔ گوادر سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 259 پر ابتدائی سبقت کے باوجود حق دو تحریک یہ نشست نہیں جیت سکی۔

جمعرات کو پولنگ کے بعد گنتی شروع ہوئی تو این اے 259 پر حق دو تحریک کو برتری کی اطلاعات آئیں۔

یہ صورت حال بعد میں بھی برقرار رہی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 47 پر مبنی نتیجہ ہفتہ کی دوپہر جاری کیا گیا جس کے مطابق اس نشست پر پیپلز پارٹی کامیاب رہی۔

پیپلز پارٹی کے ملک شاہ 40 ہزار 778 ووٹ لے کر کامیاب رہے جب کہ حق دو تحریک کے حسین بلوچ کو 21 ہزار 350 ووٹ ملے۔

یعقوب بزنجو جو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے تھے انہوں نے 20 ہزار 613 ووٹ حاصل کیے۔

اسی حلقے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سید احسان شاہ نے 5 ہزار 493 ووٹ لیے۔

جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار خالد ولید صرف 253 ووٹ لے سکے جبکہ بی اے پی کے امیدوار کہدہ بابر کو 214 ووت ملے۔

PPP

Gwadar

Haq do Tehreek

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024