Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن میں ٹرن آؤٹ کتنا رہا، فافن نے اعداد و شمار جاری کر دیئے

شفافیت پولنگ اسٹیشن پر قائم رہی، آر او کے دفتر پر شفافیت پر سمجھوتا ہوا، فافن
شائع 10 فروری 2024 05:30pm

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے فافن نے ابتدائی مشاہدہ رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق ملک میں ووٹر ٹرن آوٹ 48 فیصد رہا۔

فافن کی چئیرپرسن مسرت قدیم نے انتخابات کے حوالے سے مشاہداتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 2 برس سے جاری افراتفری کے بعد 8 فروری کو الیکشن ہوئے جس میں 5 کروڑ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

مشاہدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ووٹر ٹرن آوٹ 48 فیصد رہا ، 63 فیصد پولنگ اسٹیشن پر زیادہ ووٹر تھے، کوئی حلقہ ایسا نہیں جہاں خواتین نے 10 فیصد سے کم ووٹ ڈالا ہو، الیکشن میں 12 خواتین منتخب ہوئی ہیں جبکہ 8 آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے جن کو کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں تھی۔

مسرت قدیم نے مزید بتایا کہ 25 حلقوں میں مسترد ووٹوں کا مارجن جیت کے مارجن سے زیادہ تھا، گزشتہ بار کی طرح اس مرتبہ بھی 16 لاکھ بیلٹ پیپرز مسترد ہوئے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے یکساں مواقع نہ ملنے اور دہشت گردی کے باوجود جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا، سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کےباوجود الیکشن کمیشن نے انتخابی مشق کو منعقد کیا جو قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فافن نے 5664 مبصرین تعینات کیے، مبصرین پر کہیں پابندی نہیں تھی، شفافیت پولنگ اسٹیشن پر قائم رہی لیکن آر او کے دفتر پر شفافیت پر سمجھوتا ہوا، پریزائیڈنگ افسران نے 28 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 کی کاپی مبصرین کو نہیں دی جبکہ آر او آفس میں مبصرین کو جانے نہیں دیا گیا۔

فافن چئیرپرسن کے مطابق ابتدائی نتائج کی تیاری اور نتائج کے اعلان نے منظم الیکشن کو گہنا دیا ہے، انتخابات سے ملک میں بے یقینی کا دور ختم ہو گیا، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں استحکام کو یقینی بنائیں، سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے نتائج پر تحفظات کو الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

دفتر خارجہ پاکستان نے عام انتخابات پر مبصرین کے خدشات کو غلط قرار دے دیا

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مشترکہ حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا

بھارتی میڈیا نے حکومت سازی کیلئے ’نواز زرداری ملاقات‘ کا دعویٰ کردیا

مسرت قدیم نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں ریکارڈ امیدوار تھے، حلقہ بندی کے عمل سے کافی امیدوار متاثر ہوئے، الیکشن کمیشن نے ریکارڈ مدت میں حلقہ بندی کی، الیکشن کا دن پُرامن رہا، الیکشن کے دن صرف 149 معمولی واقعات کے ہوئے۔

اسلام آباد

Fafen

Free and Fair Election Network

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024