Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی 22 قومی نشستوں کا نتیجہ مکمل، کس کو کیا ملا

ملک کے معاشی حب کی نشستیں حکومت کی تشکیل کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں
اپ ڈیٹ 10 فروری 2024 02:12pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کےلیے کراچی کی تمام 22 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، 15 نشستیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور 7 پاکستان پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی ہیں۔

پاکستان کا معاشی حب قراردیے جانے والے کراچی کی یہ 22 نشستیں وفاقی حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ نئی حکومت میں شہر قائد کا حصہ ضرور ہوتا ہے۔

ہر حکومت کی خواہش یہ بھی ہوتی ہے کہ کراچی کی معاشی اہمیت کے باعث اس کا کنٹرول ان کے ہاتھ میں رہے، اس بار عام انتخابات 2024 میں سیاسی جماعت کے طور پر پاکستان مسلم لیگ نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں تاہم مجموعی طور پر آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری رہا، یہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جو بلے کا انتخابی نشان چِھن جانے کے بعد آزادحیثیت سے میدان میں اُترے تھے۔

نوازشریف گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو اتحادی حکومت کی دعوت بھی دے چکے ہیں کیونکہ اکثریتی نشستیں جیتنےوالی جماعت کو اتحادی حکومت میں خاصی اہمیت حاصل ہوتی ہے، اس لیے کراچی کی ان 22 نشستوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

ماضی میں ایم کیو ایم پاکستان کو اسی اہمیت کے باعث ’کنگ میکر‘ پارٹی بھی کہا جاتا رہا ہے کیونکہ سادہ اکثریت نہ لینے پر ماضی میں ن لیگ اور پی پی ایم کیو ایم کی حاصل کردہ نشستوں کی مدد لیتی رہی ہیں۔

آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ کراچی کے کس حلقے سے کون جیتا۔

این اے 229 ملیر2

اس حلقے سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوارجام عبدالکریم بجار 55 ہزار 732 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،مسلم لیگ ن کے قادربخش 21 ہزار 841 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 230 ملیر 3

اس حلسے سے بھی پی پی امیدوارسید رفیع اللہ 32 ہزار 99 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبک پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مسرور علی 23 ہزار 370 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 231 ملیر3

این اے 231 ملیر 3 سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 43 ہزار 634 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوارخالد محمود علی 43 ہزار 245 ووٹ لے سکے۔

این اے 232 کورنگی 1

این اے 232 کورنگی 1 سے ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق 88 ہزار 260 ووٹ لیکرکامیاب ہوئیں،م پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عدیل احمد 66 ہزار 574 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 233 کورنگی 2

اس حلقے سے ایم کیو ایم پاکستان کے جاوید حنیف خان ایک لاکھ 3 ہزار 967 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے عبدالجمیل خان 29 ہزار 71 ووٹ لے سکے۔

این اے 234 کورنگی 3

یہاں سے بھی ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار معین عامر پیرزادہ 73 ہزار 687 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فہیم خان 43 ہزار 774 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 235 کراچی شرقی

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد اقبال خان 20 ہزار 185 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سیف الرحمان نے 14 ہزار 167 ووٹ لیے۔

این اے 236 کراچی شرقی 2

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حسان صابر 38 ہزار 871 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی امیدوار مزمل قریشی 32 ہزار 231 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 237 کراچی شرقی 3

پی پی امیدوار اسد عالم نیازی 40 ہزار 836 ووٹ لیکر پہلے اورپی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ظہور الدین 33 ہزار 321 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 238 کراچی شرقی 4

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار صادق افتخار 54 ہزار 884 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36 ہزار 884 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 239 کراچی جنوبی 1

لیاری کے اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نبیل گبول نے 40 ہزار 77 ووٹ لے کر میدان مارا، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یاسر 37 ہزار 234 ووٹس لے سکے۔

این اے 240 کراچی جنوبی 2

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ارشد وہرہ 30 ہزار 573 ووٹ لےکرکامیاب ٹھہرے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواررمضان گھانچی 27 ہزار 318 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔

این اے 241 کراچی جنوبی 3

پی پی پی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48 ہزار 610 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

این اے 242 کیماڑی 1

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال 71 ہزار 767 ووٹ لے کرن جیت گئے، ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواردوا خان 53 ہزار 759 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 243 کیماڑی 2

پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر پٹیل 60 ہزار 266 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شجاعت علی 48 ہزار 690 ووٹس لے سکے۔

این اے 244 کراچی غربی 1

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار فاروق ستار 20 ہزار 48 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے 14 ہزار 73 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 245 کراچی غربی 2

سے متحدہ قومی مومنٹ کے امیدوار سید حفیظ الدین 57 ہزار 356 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کے عطاء اللہ 36 ہزار 788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 246 کراچی غربی 3

متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق 74 ہزار 672 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 32 ہزار 312 ووٹ لے سکے۔

این اے 247 کراچی وسطی 1

ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن 64 ہزار 945 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ، ان کے مقابل پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عباس حسنین 52 ہزار 5 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 248 کراچی وسطی 2

ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی ایک لاکھ 3 ہزار 82 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان خالد 86 ہزار 342 ووٹ لے سکے۔

این اے 249 کراچی وسطی 3

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواراحمد سلیم 77 ہزار 572 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوارعزیرعلی 51 ہزار 152 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔

این اے 250 کراچی وسطی 4

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوارفرحان چشتی 79 ہزار 925 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے، ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے 43 ہزار 659 ووٹ حاصل کیے۔

karachi

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024