Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 9: ٹرافی کی رونمائی کب اور کہاں ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے، تیاریاں جاری
شائع 10 فروری 2024 10:52am

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی 13 فروری کو لاہور میں ہوگی جبکہ ایونٹ 17 فروری سے شروع ہوگا، قذافی اسٹیڈیم کے باہر لیگ کا کاؤنٹ ڈاؤن آویزاں کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پی ایس ایل کے آغاز میں اب صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ سے قبل پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی 13 فروری کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرافی کی رونمائی کی تقریب گزشتہ برس کی طرح لاہور میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی کی رونمائی کے لیے گولف کورس اور تفریحی پارک کے مقامات زیر غور ہیں، اگلے ایک دو روز میں رونمائی کے لیے وینیو کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں تمام کپتانوں اور فرنچائز مالکان کو مدعو کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب پچھلی بار کی طرح اس بار بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی جہاں پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کے علاوہ دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کرٹین ریزر تقریب پہلے میچ سے قبل ہو گی، افتتاحی تقریب کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے ایک نجی توانائی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا، سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا لیگ جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پی ایس ایل 9 کا کاؤنٹ ڈاؤن قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے پر لگادیا گیا ہے اور 6 فرنچائزز ٹیموں کے کپتانوں کے پورٹریٹ بھی آویزاں کی گئی ہیں، کاؤنٹ ڈاؤن پر سلوگن کھل کر کھیلوں تحریر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل 9 کا جنون، اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفیشل کِٹ منظر عام پر

پی ایس ایل 9: تمام ٹیموں نے اپنے سپلیمنٹری کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان، ایونٹ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا

PSL

lahore

Pakistan Super League

psl 9

HBL PSL 9

psl 9 trophy