Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’وزیراعظم کون ہوگا، فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کرے گی‘

جتنی زیادہ جماعتیں اتحاد میں ہوں گی حکومت کی مدت اتنی کم ہوگی، خورشید شاہ
شائع 09 فروری 2024 11:18pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات کے نتائج سے مطمئن اور خوش ہیں، وزیراعظم کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کریں گی۔

آج نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ دیکھنا ہے پی ٹی آئی کے ممبر کیا فیصلہ کرتے ہیں، آزاد امیدواروں کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کہاں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کون کس کے ساتھ اتحاد کرے گا، جتنی زیادہ جماعتیں اتحاد میں ہوں گی حکومت کی مدت اتنی کم ہوگی، پہلے آزاد امیدواروں کو فیصلہ کرنے دینا چاہئے۔

کراچی اور حیدرآباد کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کا تھا، ہے اور رہے گا، فاروق ستار

خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر سن کر خوشی ہوئی، لیکن ابھی نواز شریف کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے، نواز شریف کو جلد بازی کی ضرورت نہیں تھی، مکمل نتائج کے بعد وزیراعظم کا اعلان مناسب لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر ملک کیلئے فیصلے کرنے چاہئیں، ہمیں ملک کے لئے بڑے بڑے فیصلہ کرنے ہوں گے، ڈر کر فیصلے کیے گئے تو فائدہ نہیں ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے فیصلے سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

election results

khursheed shah

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

New Prime Minister