Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی اور حیدرآباد کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کا تھا، ہے اور رہے گا، فاروق ستار

بلدیاتی انتخابات کے نتائج آج جعلی ثابت ہوگئے، فاروق ستار
شائع 09 فروری 2024 10:12pm

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج آج جعلی ثابت ہوگئے، مئیر کراچی اب استعفا دے دیں، کراچی اور حیدرآباد کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کا تھا، ہے اور رہے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ 2018 میں چھینا گیا مینڈیٹ آج ہمیں واپس مل گیا، یہ متحرک اور منظم ایم کیوایم کی سب سے بڑی آزمائش تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ساتھ ہی شہدا اور لاپتا ساتھیوں کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہم کراچی کا قومی کردار بحال کریں گے، یہ آزمائش ختم ہوئی، اب بڑی آزمائش شروع ہوئی ہے، کوئی غلطی کی گنجائش اب موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کا جواب بیلیٹ پیپر سے دیا ہے، ہم نے اپنے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ جمہوریت سے لینا ہے۔

karachi

election results

MQM Pakistan

Farooq Sattar

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Karachi Election Results

Pakistan Elections 2024