Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت نے بھی قومی اسمبلی کا میدان مارلیا

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 لکی مروت کا نتیجہ سامنے آگیا
شائع 09 فروری 2024 09:53pm

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت لکی مروت کے حلقہ این اے 41 سے کامیاب ہوگئے۔

عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 لکی مروت کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

الیکشن میں درجن کے قریب اپ سیٹ- بڑے نام ہار گئے

جبکہ جے یو آئی کے اسجد محمود 68303 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر اور آزاد پینل مروت قومی اتحاد کے سلیم سیف اللہ خان 46070 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر رہے۔

election results

Lakki Marwat

Sher Afzal Marwat

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Punjab Election Results

KPK Election Results

Pakistan Elections 2024

NA 41