Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ایم کیو ایم کو برتری

جماعت اسلامی سندھ اسمبلی کی ایک نشست حاصل کر پائی
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 08:22pm

ملک کے معاشی حب کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 میں سے 16 نشستوں کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آچکا ہے، جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) 11 نشستوں کے ساتھ لیڈ کر رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔

این اے 229 سے پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم کامیاب قرار پائے، این اے 230 سے پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، این اے 231 سے پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ اور این اے 243 سے پیپلز پارٹی کےعبدالقادر پٹیل اور این اے 239 سے پیپلز پارٹی کے نبیل گبول کامیاب قرار پائے۔

نواز لیگ حکومت بنانے کیلئے پُرعزم، ’وکٹری اسپیچ‘ کا اعلان بھی کر دیا گیا

این اے 232 سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، 233 سے ایم کیوایم کے جاوید حنیف، 236 سے ایم کیوایم کے حسان صابر، 240 سے ایم کیوایم کے ارشد وہرہ، 244 سے ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، این اے 248 سے ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی اور 234 سے ایم کیوایم کے عامر معین پیرزادہ، این اے 247 سے ایم کیوایم کے خواجہ اظہارالحسن، این اے 249 سے ایم کیوایم کے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 سے ایم کیوایم کے فرحان چشتی کامیاب قرار پائے۔

صوبائی اسمبلی

سندھ اسمبلی کی 47 میں سے 37 نشستوں کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کی 9 نشستوں پر، ایم کیو ایم 18 نشستوں پر، 8 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں 214 قومی حلقے واضح، ن لیگ، پی پی کی نشستیں بڑھ گئیں

جبکہ جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی سے دو نشستیں حاصل کیں۔

election results

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Karachi Election Results