Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’صدر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عمران کو رہا کریں، وزیراعظم بنائیں گے‘

ہم سنگل لارجسٹ پارٹی ہیں مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے، لطیف کھوسہ
شائع 09 فروری 2024 06:38pm

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کامیاب قرار پائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کا عنصر موجود ہے، ہم عدالتوں میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں ںہ دیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، ہمیں مشرقی پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیے، سب 1971 سے سبق سیکھیں۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 25 کروڑ عوام نے فیصلہ دے دیا، صدر پاکستان اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عمران خان کو رہا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اپیلوں پر فوری فیصلے کئے جائیں، ہم آزاد نہیں عمران خان کے ساتھی ہیں، ہم عمران خان کو وزیر اعظم بنائیں گے۔

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ظل سبحانی واپسی کی ٹکٹ کرائیں گے کہ مجھے کیوں بلایا، 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا تاکہ پی ٹی آئی کو تتربتر کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بغیر کوئی نظام نہیں چل سکتا، اس سے بڑا مذاق نہیں کہ 18 ہزار ووٹوں سے ہارنے والا جتوا دیا، ہم سنگل لارجسٹ پارٹی ہیں مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

election results

imran khan

latif khosa

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024