Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شانگلہ میں پی ٹی آئی مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

این اے 11 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے الیکشن رزلٹ مسترد کرنے پر حالات کشیدہ، پی ٹی آئی رہنما سمیت 6 زخمی
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 11:02pm

خیبرپختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل شانگلہ میں پی ٹی آئی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شانگلہ کے حلقہ این اے 11 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی سید فرین خان نے الیکشن رزلٹ مسترد کیا تو حالات کشیدہ ہوگئے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سرکاری گاڑی کو آگ لگادی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ رزلٹ میں تاخیر کا مطلب دھاندلی اور دیگر وجوہات ہیں۔

مظاہرین نے بشام ٹو سوات مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند بلاک کردی اور کہا کہ الیکشن کے فیصلے اور اس حلقے کے الیکشن دھاندلی زدہ قرار دینے تک مظاہرہ جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو الپوری میں پی ٹی آئی مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سیدو ٹیچنگ ہاسپٹل شفٹ کر دیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں میں تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی نواز محمود خان بھی شامل ہیں۔

اس سلسلے میں آج نیوز نے پولیس کا مؤقف معلوم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔

election results

Malakand

Shangla

Police Firing

pti workers protest

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results