Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات: ضیاء الحق کے بیٹے کو صرف 25 ووٹ ملے

این اے 55 سے کون کامیاب ہوا؟
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 05:56pm

عام انتخابات 2024 کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بڑے اپ سیٹس ہو رہے ہیں وہیں سابق صدر اور آمر ضیاء الحق کے بیٹے کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق این اے 55 راولپنڈی فور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار محمد راجہ بشارت نے 67 ہزار 101 ووٹ لیے۔

این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی جیت کا لیگی دعویٰ جھوٹا نکلا

اسی حلقے میں سابق صدر ضیا الحق کے صاحبزادے اعجاز الحق بھی کھڑے تھے، جنہیں صرف 25 ووٹ ملے۔

election results

Ijaz ul Haq

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

NA 55

PML Zia