Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریٹرننگ افسر خوشاب مستعفی، ’دو تین روز میرے لیے ڈراؤنا خواب رہے‘

مستعفی ہونے کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا، صہیب احمد
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 06:04pm

خوشاب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور انتخابات میں بطور ریٹرننگ آفیسر تعیانت کیے گئے احمد صہیب نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

اے ڈی سی خوشاب احمد صہیب نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں نے اپنی 35 سالہ طویل سروس میں اپنے کام کا خوب لطف اٹھایا، لیکن پچھے دو تین دن میرے لیے ڈراؤنا خواب رہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ مستعفی ہونے کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے۔

خیال رہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر این اے 87 میں بطور ریٹرننگ افسر اپنی ذمے دارایاں نبھارہے تھے۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

ADC Khushab

Sohaib Ahmed Resignation