Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

این 47 کے نتائج کا معاملہ: شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی

آر او آفس کے باہر لگائی گئی اسکرین اچانک بند کر دی گئی، نتائج تبدیل کیے جا رہے ہیں، درخواست
شائع 09 فروری 2024 01:31pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی گئی ۔

اسلام آباد کے حلقہ این 47 کے نتائج کے معاملے پر آزاد امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ فارم 45 کے مطابق میں این اے 47 کا الیکشن جیت چکا ہوں، آر او آفس کے باہر لگائی گئی اسکرین بھی اچانک بند کردی گئی، ہم نے نوٹس کیا ہے کہ ہمارے نتائج طارق فضل کے حق میں بدلے جا رہے ہیں۔

شعیب شاہین نے درخواست میں مزید کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کو ثبوت فراہم کیے لیکن وہ انکاری ہے، میں آر او آفس کے باہر موجود ہوں،داخلہ نہیں دیا جا رہا، آر او کو فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

pti

ECP

اسلام آباد

Shoaib Shaheen

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

PTI Independent Candidates