Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کی آزاد امیدواروں کو ن لیگ سے مل کر حکومت بنانے کی دعوت

'ن لیگ مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔'
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 07:50pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جس کو بھی مینڈیٹ ملا ہم اس کا احترام کرتے ہیں، چاہے وہ آزاد ہو، فرد واحد ہو یا پارٹی ہم دعوت دیتے ہیں کہ آئیں زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھیں۔

پنجاب الیکشن میں واضح برتری کے بعد ماڈل ٹاؤن میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان کوسنوار دو، عوام چاہتے ہیں کہ زندگی میں روشن تبدیلی آنا چاہئے۔

نواز شریف نے کہا کہ انتخابات میں ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، ہمیں ملک کو بھنور سے نکالنے کی تدبیرکرنا ہے، ہم نے پہلے بھی پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف خوشحال پاکستان ہے، سب جانتے ہیں کہ کس نے ملک کیلئے کیا کیا ہے، ہم نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا، ہم بار بار انتخابات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھنور سے نکالنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان صرف مسلم لیگ ن کا نہیں سب کا ہے، پاکستان کے استحکام کیلئے کم از کم 10سال چاہئیں، پاکستان اس وقت کسی قسم کی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، جو لوگ لڑائی کے موڈ میں ہیں ہم ان سے لڑنا نہیں چاہتے، ہمیں مل کر تمام مسائل کا حل کرنا ہوگا۔

نواز شریف نے کہا کہ میرا پورا ریکارڈ عوام کے سامنے موجود ہے، میں دوسروں سے اپنا موازنہ کرنا نہیں چاہتا، قوم جانتی ہے ہماری ایک منفرد پہچان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثریت حاصل کرتے تو بھی دیگر جماعتوں کو دعوت دیتے، لیکن ابھی ہم اکثریت میں نہیں تو تمام اتحادیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ تمام جماعتیں آئیں اور ملک کو بحران سے نکالیں۔

نواز شریف نے کہا کہ میں نے آج ہی شہباز شریف کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ آج ہی آصف زرداری ملاقات کریں، ایم کیوایم اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا کام کرنا ہوگا کہ عوام کو بجلی کا بل ادا کرتے، پیٹرول ڈلواتے، گیس کا بل ادا کرتے ہوئے تکلیف نہ ہو، پاکستان میں عوام کیلئے بہترین روزگار ہونا چاہئے، پاکستان میں روشنیاں پھر لوٹیں گی، ملک سے بدامنی اور بےروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ہمارے تعلقات دنیا اور ہمسایوں سے بہتر ہوں، ہمیں صرف مرکز میں نہیں پنجاب میں بھی اکثریت ملی ہے، مرکز اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت ن لیگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نےنوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ کا آرڈر دے دیا ہے، سب کو لیپ ٹاپ دیں گے، اسپتالوں میں مفت ادویات دیں گے۔

’مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے‘

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے آفیشل ہینڈل پر پوسٹ میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ، ’کل رات میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے جان بوجھ کر بنائے گئے غلط تاثر کے خلاف مسلم لیگ ن الحمد اللہ مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔‘

مریم نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ، ’کچھ نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج کے موصول ہوتے ہی میاں نواز شریف جیت کی تقریر کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے ہیڈ کوارٹر کا رخ کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف گزشتہ رات ماڈل ٹاؤن لاہور کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تھے، تاہم کچھ دیر بعد وہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر واپس روانہ ہوگئے تھے۔

م لیگ نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی کا مرکزی الیکشن سیل بنایا گتھا جہاں نتائج دیکھنے کیلئے بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی۔

بڑی اسکرین پر نتائج دیکھنے آنے والے نواز شریف واپس چلے گئے

واضح رہے کہ گزشتہ رات چند نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ نوازشریف کی وکٹری اسپیچ تیار تھی، تاہم وہ واپس جاتی امراء چلے گئے تھے۔

مریم نواز سے مریم اورنگزیب بھی کہہ چکی ہیں کہ ن لیگ حکومت بنائے گی اور نئے دور کا آغاز ہوگا۔

آج صبح کی جانے والی ایکس پوسٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ن لیگ عوام کی خدمت کا عزم پورا کرے گی۔

سرکاری نتیجہ آنے سے پہلے ہی سعد رفیق نے شکست تسلیم کر لی

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن سیل میں مرتب کردہ اعداد و شمار اور پہلے سے ہی عوامی ڈومین میں نتائج کی بنیاد پر، ن لیگ قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔

انہوں نے لکھا کہ قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم الیکشن کمیشن کے سرکاری مکمل نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

Maryam Nawaz

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results