Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سوشل میڈیا کمپنیوں نے ایران کے خلاف محاذ کھول لیا؟

'میٹا' نے 2 اہم پورٹلز پر سپریم لیڈر خانہ ای کے ذاتی اکاؤنٹ بند کردیے
شائع 09 فروری 2024 11:00am

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے فیس بک اور انسٹا گرام بند کردیے گئے ہیں۔

دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ دونوں اکاؤنٹ خطرناک مواد سے متعلق کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی بنیاد پر بند کیے گئے ہیں۔

نیوز ویب سائٹ البوابہ کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ خطرناک مواد سے متعلق قواعد اور رہنما خطوط کی خلاف کی بنیاد پر یہ دونوں اکاؤنٹ بند کیے گئے ہیں۔ یہ دونوں اکاؤنٹ ایک ایسے نیٹ ورک کا حصہ تھے جو غیر مستند سرگرمیوں میں مصروف تھا اور لوگوں بعض معاملات میں اپنی طرزِ فکر و عمل کے حوالے سے گمراہ کر رہا تھا۔

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے اکاؤنٹ کھولنے پر پیغام دکھائی دیتا ہے کہ یہ پیج دستیاب نہیں۔

البوابہ کے مطابق میٹا نے ایرانی نیٹ ورک سے جڑے ہوئے 200 فیس بک اکاؤنٹ اور 125 انسٹا گرام اکاؤنٹس، 9 گروپ اور 29 پیجز بند کردیے گئے ہیں۔

میٹا نے اپنے بیان میں اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کا حوالہ نہیں دیا تاہم 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں کے بعد سے میٹا پر ایران کے سپریم لیڈر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے حوالے سے غیر معمولی دباؤ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

آیت اللہ علی خامنہ ای کی حفاظت پر مامور یونٹ کے کمانڈر کو ہٹادیا گیا

ایران: خامنہ ای فاؤنڈیشن کی بدعنوانی اور قومی خزانے کی لوٹ مار کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا

خامنہ ای کا نیا فتویٰ، کارٹون میں خواتین کا حجاب پہننا لازمی قرار

میٹا کا کہنا ہے کہ تشدد کی ترغیب دینے والے کسی بھی گروہ یا فرد کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی قیادت نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کی ستائش کی تھی جس میں ایک ہزار افراد مارے گئے تھے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔

فیس بک

Iran

Instagram

violence

supreme leader

KHAMINA EE

INSTIGATION