Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے بعد مسلم لیگ ن کا بھی حکومت بنانے کا اعلان

ن لیگ حکومت بنائے گی اور نئے دور کا آغاز ہوگا، مریم اورنگزیب
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 01:07pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن 2024 کے مکمل سرکاری نتائج بھی آئے نہیں لیکن سیاسی جماعتوں نے حکومت بنانے کے دعوے شروع کردیے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر مریم اورنگزیب نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ن لیگ حکومت بنائے گی اور نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ عوام کی خدمت کا عزم پورا کرے گی۔

یاد رہے کہ چند گھنٹے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنی پارٹی کی جیت کا دعوی کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پوسٹ میں بیرسٹر علی ظفر نے لکھا تھا کہ، ’عوام کا مینڈیٹ جیت گیا، اب اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی‘۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results