Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

پولنگ ختم ہوئے 15 گھنٹے ہوگئے، مکمل سرکاری نتائج کا انتظار

قومی اسمبلی کی اب تک 21 نشستوں کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج آج نیوز کو موصول
شائع 09 فروری 2024 07:53am

الیکشن دو ہزار چوبیس میں پولنگ ختم ہوئے 15 گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن مکمل سرکاری نتائج کا اعلان نہ ہو سکا۔

قومی اسمبلی کی اب تک اکیس نشستوں کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج آج نیوز کو موصول ہوئے ہیں۔

ان نتائج کے مطابق نو نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

سوات، چارسدہ، پشاور، حاصل پور، این اے ایک سو اکیس لاہور اور این اے دو سو اکتالیس کراچی سے بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

اس کے علاوہ سات نشستوں پر پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا ہے۔ گھوٹکی، خیرپور، مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ، این اے دو سو انتیس کراچی اور این اے دو سو تیس کراچی سے پیپلزپارٹی فتح یاب ہوئی۔

چار نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی، راولپنڈی، چکوال، تلہ کنگ اور این اے ایک سو تئیس لاہور سے ن لیگ کامیاب قرار پائی۔ اور ایک نشست پر بی این پی کامیاب ہوئی۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results