Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کا انتظار کرنا چاہیے، وزیر اعظم نواز شریف ہی ہوں گے، خواجہ آصف

بیرسٹرگوہر جو مرضی کہیں، نتائج کے بعد دعوے زیادہ مناسب ہونگے، رہنما ن لیگ
شائع 09 فروری 2024 05:19am
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نواز شریف ہی ہوں گے۔

لیگی رہنما نے نجی ٹی وی کی الیکشن نشریات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں کوئی الیکشن تنازعات کے بغیر نہیں ہوا، سیاست امکانات کا کھیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹرگوہر جو مرضی کہیں، نتائج کے بعد دعوے زیادہ مناسب ہونگے، پی ٹی آئی کے ووٹر بڑی تعداد میں نکلے، ہوسکتا ہے ہمارے ووٹر نے آسان لیا ہو۔

انھوں نے کہا کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے الیکشن کے نتائج آجائیں گے، کسی قیاس آرائی سے پہلے الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کا انتظار کرنا چاہیے اور 15 فیصد نتائج پر حتمی رائے نہیں دینی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ووٹر صبح 9 بجے پولنگ اسٹیشن پہنچ چکے تھے، موبائل فون بند ہونے پر ہم نے متبادل انتظام کر رکھا تھا۔

خواجہ آصف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ میری سیٹ پر 30 ہزار ووٹوں کی لیڈ ہے، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کو ہی کرنا ہے۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024