Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرتضیٰ وہاب کا کراچی میں 9 سے 10 نشستوں پر برتری کا دعویٰ

سندھ میں پیپلز پارٹی کو 90 فیصد نشستوں پر برتری حاصل ہے، مرتضیٰ وہاب
شائع 09 فروری 2024 01:21am

مئیر کراچی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کی 9 سے 10 نشستوں پر ہمیں برتری حاصل ہے، نتائج کی تاخیر پر ہمیں بہت تشویش ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نتائج میں 8 گھنٹے کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے تھی، کراچی شہر ہے اور یہاں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ مجھے کہیں پتنگ نمایاں نظر نہیں آرہی، سندھ میں پیپلز پارٹی کو 90 فیصد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس قیادت کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چل سکے، سیاست میں ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔

Murtaza Wahab

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Karachi Election Results