Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کی سول انتظامیہ واضح طور پر پیپلز پارٹی کے حق میں ہے، جی ڈی اے رہنما

الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی جانبداری ثابت ہوچکی، سردار عبدالرحیم
شائع 09 فروری 2024 12:45am

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کی سول انتظامیہ واضح طور پر پیپلز پارٹی کے حق میں ہے اور منصفانہ انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔

سردارعبدالرحیم کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹاف کو پیپلز پارٹی کے حق میں تبدیل کردیا گیا، آر اوز نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا پریزائیڈنگ افسران سے تعارف کرایا، اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن میں جانے نہیں دیا جارہا۔

سعید غنی نے کراچی ایکسپو سینٹر کے باہر دھرنا دے دیا

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر پہلے سے مہر لگے بیلٹ پیپرز بھی ملے۔

سردارعبدالرحیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی جانبداری ثابت ہوچکی ہے۔

GDA

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

sardar abdul rahim

election 2024 results

PML F