Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

پیپلز پارٹی کے مسلح افراد نے ارشد وہرہ پر حملہ کیا، ترجمان ایم کیو ایم

حملے میں ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد کارکنان زخمی ہوئے، ترجمان
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 12:22am

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مسلح افراد نے ایم کیو ایم رہنما ارشد وہرہ پر حملہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملے میں ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سی ایم ایس اسکول نشتر روڈ میں دھاندلی کر رہی تھی، دھاندلی کی نشاندہی پر ایم کیو ایم کے کارکنان پر حملہ کیا گیا۔

کراچی : لانڈھی نمبر 5 کے پولنگ اسٹیشن پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، توڑ پھوڑ

کراچی میں سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پر حملوں اور دھاندلی کے الزامات

سعید غنی نے کراچی ایکسپو سینٹر کے باہر دھرنا دے دیا

ترجمان ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی دھاندلی کا نوٹس لے۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Karachi Election Violence