Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعید غنی نے کراچی ایکسپو سینٹر کے باہر دھرنا دے دیا

آر او سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، میں اپنی شکایت کس کے پاس لے کر جاؤں، سعید غنی
شائع 08 فروری 2024 11:32pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی ایس 105 کے امیدوار سعید غنی نے کراچی میں ایکسپو سینٹر کے باہر دھرنا دے دیا۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ ڈی آر او ایسٹ کے آفس ایکسپو سینٹر کے باہر کھڑا ہوں، مجھے آر او سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، میں اپنی شکایت کس کے پاس لے کر جاؤں۔

سعیدغنی نے کہا کہ میں چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں، فون بند ہونے کی وجہ سے کسی سے رابطہ نہیں ہوسکا، میرے حلقے میں غنڈوں نے پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

دوسری جانب ملیر کے ڈی آر او آفس میں داخلہ محدود کردیا گیا ہے اور ڈی آر او آفس کو جانے والا راستہ بند کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ملیر ڈی آر او آفس جانے والے راستے پر بیرئیر لگا دیے ہیں۔

Saeed Ghani

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Karachi Election Results

Karachi Election Violence