Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’نتائج تبدیل کیے جا رہے ہیں‘، پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا

اب تک پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کتنے آزاد امیدوار جیتے ہیں؟
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 05:01am

ابھی انتخابات کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنی پارٹی کی جیت کا دعوی کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پوسٹ میں بیرسٹر علی ظفر نے لکھا، ’عوام کا مینڈیٹ جیت گیا، اب اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی‘۔

الیکشن 2024: طویل انتظار اور دن بھر کی ہنگامہ خیزی کے بعد ملک میں بالآخر انتخابات ہوگئے

دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان می کہا گیا ہے کہ ’پی ٹی آئی کے حق میں زبردست ٹرن آؤٹ کے بعد پورے سسٹم میں گھبراہٹ پھیل گئی ہے انہوں نے نتائج روک دیے ہیں اور اب متبادل فارم 45 بھر رہے ہیں۔‘

ہم نے سنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس اور حامیوں کو کسی اور جگہ سے فارم 45 جمع کرنے کے لیے بتانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جیسے۔ الیکشن کمیشن آفس۔ تمام پولنگ ایجنٹس اور سپورٹرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قواعد کے مطابق پولنگ سٹیشن پر رہیں، یہیں پر فارم 45 دیا جائے گا۔ پرامن رہیں کیونکہ وہ لوگوں کو دور کرنے کے لیے افراتفری پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے این اے 128 لاہور کے ہر پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آر او کے دفتر میں ایک مشکوک واقعے کے بعد مجھے احاطے سے غیر قانونی طور پر بے دخل کر دیا گیا ہے۔ نتائج کی تالیف کا عمل میری غیر موجودگی میں آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مجھے واپس آنے کی اجازت ملنی چاہیے۔

خیال رہے کہ اب تک موصول غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کی مجموعی طور پر 75 نشستیں پر برتری کی خبریں ہیں۔ ان میں خاصی تعداد ان امیدواروں کی ہے جن کی حمایت کا اعلان پی ٹی آئی نے کیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن انہیں پی ٹی آئی کا امیدوار تسلیم نہیں کرتا۔

اسی طرح مسلم لیگ (ن) رات گئے تک دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر تھی۔ تاہم یہ ابتدائی غیر حتمی نتائج بھی نصف پولنگ اسٹیشنز کے تھے۔ جب کہ الیکشن کمیشن نے صرف ایک قومی حلقے کا نتیجہ جاری کیا تھا ۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

PTI seats

PTI Independent Candidates